ads 1

Monday, October 29, 2018

dajjaal dajjal dajal


دجال کا فِتنہ اور فِتنہء دجال سے محفوظ رہنے والے '' حضرت ابوامامہ باہلی رضی اللّہ عنہُ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللّہ صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے دجال کے متعلق ہمیں بہت طویل خُطبہ دیا۔آپ صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: '' دجال کے فِتنوں میں سے یہ ہے کہ وہ آسمان کو بارش برسانے کا حُکم دے گا تو بارش ہو گی اور زمین کو درخت اُگانے کا حُکم دے گا تو زمین درخت اُگائے گی اور اس کے فِتنوں میں سے یہ ہے کہ وہ ایک قبیلہ کے پاس سے گُزرے گا تو وہ اس کی تکذیب کریں گے سو ان کے مویشی ہلاک ہو جائیں گے،اور اس کے فِتنوں میں سے یہ ہے کہ وہ ایک قبیلہ کے پاس سے گُزرے گا تو وہ اس کی تصدیق کریں گے تو وہ آسمان کو بارش کا حُکم دے گا تو بارش ہو جائے گی اور زمین کو سبزہ اُگانے کا حُکم دے گا تو زمین سبزہ اُگائے گی حتیٰ کہ ان کے مویشی چریں گے اور وہ پہلے سے بہت موٹے اور فربہ ہو جائیں گے۔ان کی کوکھیں بھری ہوئی ہوں گی اور ان کے تھن دودھ سے پُر ہوں گے۔وہ تمام روئے زمین کا سفر کر کے اس پر غلبہ حاصل کرے گا،ماسِوا مکّہ اور مدینہ کے،ان کے درمیان پہاڑی راستوں پر وہ نہیں جا سکے گا اور ہر راستہ پر فرشتے تلواریں سونتیں کھڑے ہوں گے۔حتیٰ کہ وہ بنجر زمین میں ایک چھوٹی پہاڑی پر اُترے گا،پِھر مدینہ میں تین زلزلے آئیں گے اور ہر منافق مرد اور عورت نِکل کر اس کی طرف آ جائیں گے۔سو مدینہ اپنے میل کچیل کو اس طرح نِکال دے گا جس طرح بھٹی لوہے کے زنگ کو نِکال دیتی ہے،اور وہ دن یومِ نِجات کہلائے گا۔ '' پِھر اُمِّ شریک بِن العکر نے کہا: '' یارسول اللّہ صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم! اس دن عرب کہاں ہوں گے؟ '' آپ صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: '' عرب اس دن کم ہوں گے اور ان کا اِمام ایک نیک شخص ہو گا۔جس وقت ان کا اِمام ان کو صُبح کی نماز پڑھا رہا ہو گا اس وقت صُبح کو عیسیٰ اِبنِ مریم ( علیہ السّلام ) نازل ہوں گے۔وہ اِمام اُلٹے پَیر پیچھے ہٹ جائے گا تاکہ حضرت عیسیٰ علیہ السّلام آگے بڑھ کر نماز پڑھائیں۔ '' پِھر عیسیٰ علیہ السّلام اپنا ہاتھ اس کے کندھے پر رکھ کر فرمائیں گے: '' آگے بڑھو،نماز پڑھاؤ،اقامت تمہارے لیے کہی گئی ہے۔ '' پِھر ان کا اِمام ان کو نماز پڑھائے گا۔جب وہ نماز پڑھ لیں گے تو عیسیٰ علیہ السّلام فرمائیں گے: '' ( مسجد کا ) دروازہ کھول دو۔ '' دروازہ کھولا جائے گا تو اس کے پیچھے ستّر ہزار یہودیوں کے ساتھ دجال ہو گا۔وہ سب موٹی چادریں اوڑھے تلواروں سے مسلح ہوں گے۔جب دجال حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کو دیکھے گا تو اس طرح پِگھل جائے گا جس طرح نمک پانی میں پِگھل جاتا ہے اور وہاں سے بھاگے گا۔عیسیٰ ( علیہ السّلام ) فرمائیں گے: '' میں تجھے ایک ایسی ضرب لگاؤں گا جس سے تُو زندہ نہ بچ سکے گا۔ '' وہ جس چیز کے پاس جا کر چُھپیں گے وہ چیز بتا دے گی یہاں یہودی چُھپا ہُوا ہے،خواہ وہ پتّھر ہو،درخت ہو،دیوار ہو یا کوئی جانور ہو۔اس سے آواز آئے گی: '' اے اللّہ کے مُسلمان بندّے! یہ یہودی ہے اس کو قتل دے۔ '' حوالہ جات:- ( سنن اِبنِ ماجہ : 4077 ) ( المستدرک،جِلد 4،صفحہ 534 ) ( شرح المواہب اللدنیہ،جِلد 6،صفحہ 61،53 )

No comments:

Post a Comment

sulook aur insaan