یعلیٰ بن مرہ رضی اللہ
عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ کھانے کی ایک دعوت میں نکلے، دیکھا تو حُسین رضی اللہ عنہ گلی میں کھیل رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم لوگوں سے آگے نکل گئے، اور اپنے دونوں ہاتھ پھیلا لیے، حسین رضی اللہ عنہ بچے تھے، اِدھر اُدھر بھاگنے لگے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اُن کو ہنسانے لگے، یہاں تک کہ اُن کو پکڑ لیا، اور اپنا ایک ہاتھ اُن کی ٹھوڑی کے نیچے اور دوسرا سر پر رکھ کر بوسہ لیا، اور فرمایا: حُسین مجھ سے ہے اور میں حُسین سے ہوں، اللہ اُس سے محبت رکھے جو حُسین سے محبت رکھے۔
رواہ الترمذي (3775) و ابن ماجه (144) و أحمد (17111)۔
#IMAM hUSSAIN #HUSSAIN-MUJH-SE-AUR-MAIN-HUSSAIN-SE

No comments:
Post a Comment